ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آربی آئی کے گورنر کے لیے 4نام شارٹ لسٹ، سوامی کو ناپسند سبرامنیم فہرست میں نہیں

آربی آئی کے گورنر کے لیے 4نام شارٹ لسٹ، سوامی کو ناپسند سبرامنیم فہرست میں نہیں

Tue, 28 Jun 2016 11:50:53    S.O. News Service

 

نئی دہلی ، 27؍جون (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )رگھورام راجن کے بعد اگلے آربی آئی گورنرکے لیے حکومت نے چار نام شارٹ لسٹ کر لیے ہیں۔ان میں آر بی آئی کے ڈپٹی گورنرارجت پٹیل کا نام بھی شامل ہے۔خاص بات یہ ہے کہ منتخب کئے گئے چار لوگوں میں چیف اقتصادی مشیراروندسبرامنیم کا نام شامل نہیں ہے۔اروند کی بی جے پی لیڈرسبرامنیم سوامی مخالفت کر رہے تھے۔ارجت پٹیل کے علاوہ آربی آئی کے ہی سابق ڈپٹی گورنر راکیش موہن، سبیر گوکرن اوراروندھتی بھٹاچاریہ کے نام حکومت کی لسٹ میں شامل ہیں۔غورطلب ہے کہ رگھو رام راجن ستمبر میں عہدہ چھوڑ دیں گے۔پی ایم او کے افسر کے مطابق ، راجن ایک سرچ جوائن کرسکتے ہیں۔یہ کمیٹی آر بی آئی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی )کے 6نئے ممبران میں سے تین کو مقرر کرے گی۔ایم پی سی کاقیام جلد سے جلد یعنی راجن کے جانشین آنے سے پہلے کیا جانا ہے۔افسر کے مطابق، ہمیں پوری امید ہے کہ راجن سرچ کمیٹی میں شامل ہوں گے۔اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو نیا پینل یکم اگست تک قائم ہو جائے گا۔اگر ایم پی سی کا صحیح وقت پر قیام عمل میں آ جاتا ہے تو دو مہینے کے لیے بننے والی مانیٹری پالیسی میں راجن بھی شامل رہیں گے۔آر بی آئی نے فی الحال ریٹ بڑھانے پر روک لگائی ہے۔اس کی وجہ قیمتوں کا بڑھنا بتایا جا رہا ہے۔اس بات کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سود کی شرح کم ہو گی ۔دراصل ، ایم پی سی کی تشکیل کا مقصد سود کی شرح پر کنٹرول رکھنا ہے۔شرح میں اضافہ کو لے کر آر بی آئی اوروزارت خزانہ کے درمیان کافی کشیدگی رہی ہے۔ماہرین کے مطابق ، راجن سے ناراضگی کی وجہ شرح میں اضافہ کو بھی بتایاجارہاہے۔جو تین افسر ایم پی سی کے تین ممبروں کو منتخب کریں گے، ان میں کابینہ سکریٹری، آر بی آئی گورنر اور وزارت خزانہ کے سکریٹری ہوں گے۔


Share: